لاہور (سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کم ہونے کے بعد سپورٹس کی سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت بحال ہورہی ہیں جو حوصلہ افزا ہے ،سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں 7گیمز کے ایک روزہ ٹریننگ کیمپ لگائے گئے جن میں ہاکی کا ٹریننگ کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم ،تائیکوانڈو، کراٹے ، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کا ٹریننگ کیمپ جمنازیم ہال ، ٹینس کا ٹریننگ کیمپس پنجاب انٹرنیشنل ٹینس سٹیڈیم اور اتھلیٹکس کا ٹریننگ کیمپ پنجاب سٹیڈیم میں لگایا گیاجہاں ان ٹریننگ کیمپس میں 300سے زائد کھلاڑی شریک ہیں۔ ان کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے وزیر کھیل پنجاب ے کہا کہ ہمارا مقصد کھیلوں کی مکمل سرگرمیوں کی بحالی ہے تاکہ ہمارے کھلاڑی بہتر انداز میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں ۔