مکرمی ! ہم حضورپاک ﷺ کی امت ہیں ہمیںیہ ثابت کرنا ہے اسی لیے ہمیں غریبوں مسکینوں بیوائوں یتیموں کا خاص خیال رکھتے ہوئے انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے کورونانے پوری دنیاکواپنی لپیٹ میں لے رکھاہے کئی سفیدپوش لوگوں نے قربانی نہیں رکھی اورشایدوہ کسی سے گوشت بھی نامانگیں اسی لیے اپنے ہمسائیوں کاخاص خیال کریں میں نے فیس بک پرایک کمال ہی تحریرپڑھی جومجھے یادآرہی ہے یقیناً قارائین آپکوبھی پسند آئے گی ایک بڑھی عورت ہمسائیوں کے گھرگئی نمک مانگااتنی دیرمیں اس کابیٹاگھرآیاکہ اماں کل تومیں نمک لایاہوں اتنی جلدی ختم بھی ہوگیاتواس نے کہابیٹانمک ختم نہیں ہوامگرمیں اس لیے ہمسائیوں سے چھوٹی چھوٹی چیزیں مانگتی ہوں تاکہ انہیں مانگنے میں جھجک محسوس نہ ہوکیونکہ آخرت میں ان کاہاتھ ہمارے گریبان نہ ہو۔ یقیناًحضورپاک ﷺ نے ہمسائیوں کے حقوق کے بارے میں باربارتائیدکی مگرآج ہم اپنے ہمسائے کیااپنے بھائی کاحصہ کھانے سے نہیں ڈرتے اس کورونانے کئی لوگوں کو غربت میں دھکیل دیاہے میری صاحب استطاعت لوگوں سے التجا ہے کہ خدارااپنے آس پاس ہمسائیوں کاخاص خیال رکھیں تاکہ آخرت میں نبی پاک ﷺ کاقرب نصیب ہو۔ (علی جان جوہرٹائون لاہور)