لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سابق کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیم کو مشورے دیے جارہے ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کہیں بھی مقابلہ ہو وہ زبردست ہوتا ہے ، دبئی میں ایک دوسرے کو کھیلتا ہوا دیکھ کر مزہ آئے گا۔انضمام الحق نے کہا کہ ویرات کوہلی کے نہ ہونے سے پاکستان کو نہیں بھارت کو فرق پڑے گا اس لیے ویرات کوہلی بھارت کا معاملہ ہے اور پاکستان کو اپنی حکمت عملی کے ساتھ کھیلنا چاہیے ۔شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کنڈیشنز کی وجہ سے فائدہ ہوگا۔