کویت سٹی(نیٹ نیوز)کویت میں مقیم ایک عرب شہری نے اپنی کویتی ماں اور ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کردیا، بعدازاں وہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مارا گیا۔ شامی نوجوان نے اپنی ماں پر چھری سے وار کرکے اسے قتل کردیا تھا۔رپورٹ کے مطابق واردات کے بعد فرار ہونے کے دوران ٹریفک اہلکار نے اسے روکا تو اس نے رکنے کے بجائے ٹریفک اہلکار پر گاڑی چڑھادی۔ اور پھر اسے بھی چھری سے وار کرکے قتل کر دیا۔ پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مذکورہ شخص مارا گیا۔