کراچی (سپورٹس رپورٹر) سندھ حکومت کا گرانٹ سود سمیت واپس لینے کا فیصلہ احسن قدم ہے ، اولمپئن اصلاح الدین نے مایوس کیا، کھیل کا پیسہ کھلاڑیوں پرخرچ ہونا چاہیے ، 1994ء عالمی کپ گولڈ میڈلسٹ اولمپئن دانش کلیم نے کہا ہے کہ 2014 میں اولمپئن اصلاح الدین ،ایم اے شاہ ہاکی اکیڈمی کو سندھ حکومت کی جانب سے ملنے والی دو کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ کھلاڑیوں پر خرچ نہ کرنے اور اسے بینک میں جمع کروا کر سود بنانے کے معاملے پر صوبائی حکومت کا گرانٹ کو سود سمیت واپسی کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اولمپئن اصلاح الدین نے مایوس کیا۔ افسوس کی بات ہے کہ کراچی کے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے ئے دیا گیا سندھ حکمت کا پیسہ کھلاڑیوں پرجان بوجھ کر خرچ نہ کیا گیا۔ سابق اولمپئن دانش کلیم نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن مالی تنگدستی کی بنا پر پرولیگ میں شرکت نہ کرسکی جسکی بناء پر ہم شرکت کے پوائنٹس گنوا بیٹھے اور عالمی رینکنگ میں 13ویں نمبر سے 17ویں نمبر پر چلے گئے اگر ہم اس ایونٹ میں شرکت کرتے تو ہم آج عالمی رینکنگ میں 10ویں نمبر ہر موجود ہوتے ۔