کراچی (سپورٹس رپورٹر) ینگ سولجر فٹبال کلب کے زیراہتمام آل کراچی کیپٹن عبدالمجید ایم سی بی، اینڈ استاد سلیم اختر میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں گرین مجاہد ڈالمیا نے باچاخان میموریل کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0سے قابو کرکے فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول رضوان ایرانی نے سکور کرکے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچادیا ۔ نشترپارک فٹبال گرائونڈ میں جاری آل کراچی کیپٹن عبدالمجید ایم سی بی، اینڈ استاد سلیم اختر میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں گرین مجاہد ڈالمیا کا مقابلہ باچا خان میموریل سے ہوا، جس میں گرین مجاہد ڈالمیا کی ٹیم 1-0سے سرخرو ہوکر فائنل میں پہنچ گئی۔ کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے ، دفاعی کھلاڑیوں نے ان حملوں کو ناکام بنادیا۔ پہلے ہاف کے 26 ویں منٹ میں گرین مجاہد ڈالمیا کی جانب سے رضوان ایرانی کو ایک گول کا شاندار موقع ملا جس پر اس کو گول کرنے میں کوئی غلطی نہ کرتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچاکر اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی سبقت دلا دی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر گرین مجاہد ڈالمیا کی ٹیم 1-0سے جیت رہی تھی۔