ریاض ( نیٹ نیو ز ) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکر ٹری جنرل عبداللطیف الزیانی نے کہا ہے کہ کسی رکن ملک کے خلاف جارحیت تمام کونسل پر حملہ متصور ہوگا۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں جی سی سی کی 40ویں سربراہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے رکن ممالک کے درمیان فوجی اور سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے کہا کہ کونسل کے تحت 2025ء تک مالیاتی اور مانیٹری یونٹ قائم کیا جانا چاہیے ۔