لاہور (سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے ۔آخری لمحات تک ہمارے حتمی ورلڈ کپ سکواڈ کا فیصلہ نہیں ہوا تھا، یہ ایک بڑا مسئلہ ہے کہ ہمارے سینئر کھلاڑی اپنے کیریئر کو بلا وجہ طول دینے کی کوشش کرتے ہیں اور انہیں کوئی یہ کہنے والا نہیں کہ اب وقت آ گیا ہے کہ آپ عزت کے ساتھ ریٹائر ہو جائیں۔