نئی دہلی (نیٹ نیوز) دہلی کے نومنتخب وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مسلسل تیسری بار وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا، عام آدمی پارٹی نے پارٹی نے حالیہ انتخابات میں بی جے پی کو شکست دی تھی۔ نئی دہلی میں حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں کابینہ کے وزرا نے بھی حلف اٹھایا۔ حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کی ترقی کیلئے وزیراعظم مودی کیساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا مجھے وزیراعظم کی نیک خواہشات درکار ہیں،میں بی جے پی اور کانگریس کے ووٹرز کا بھی وزیراعلیٰ ہوں۔علاوہ ازیں تقریب میں کیجریوال کا حلیہ اپنائے ایک سال کے بچے نے سب کے دل جیت لئے ، بچے کو ’’بے بی مفلر مین‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔