گار سیا(صباح نیوز)کینیا میں صومالیہ سرحد کے نزدیک گاریساکائونٹی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 10 فوجی افسران ہلاک ہو گئے ۔ لیووئی اور دماجلے کے درمیان دیگوہ سڑک پر الشباب کے دہشت گردوں کی جانب سے نصب کئے گئے مشتبہ دھماکہ خیز مواد سے فوج کی گاڑی کو نشانہ بنا یا گیا ۔