مونٹریال (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کھلاڑی خوشحال ریاض خان فتوحات برقرار رکھتے ہوئے کینیڈین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ بوائز انڈر 17 سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ، انہوں نے لاسٹ 32 رائونڈ میچ میں جورڈن کنگ کو شکست دی۔ خوشحال ریاض خان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جورڈن کنگ کو سٹریٹ سیٹس میں 11-6، 11-4 اور 11-2 سے ہرایا۔