نئی دہلی (صباح نیوز،این این آئی) بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف ڈٹے کسانوں نے مودی حکومت کو ہلا کررکھ دیا، مظاہرین نے بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کے گھیرا ئوکی تیاریاں کرلیں، کانگریس ہریانہ ریاست میں بی جے پی حکومت کے خلاف 10مارچ کو تحریک عدم اعتماد لا ئے گی ۔ خواتین کسان کالے کپڑے پہن کرریلیوں میں شریک ہوئیں۔دوسری طرف کسان یونین کے سیکرٹری عثمان ملک کے بھائی نے اپنی 4 ایکٹر زمین پر کھڑی گیہوں کی تیار فصل پر ٹریکٹر چلا دیا ۔کسانوں کا کہنا تھا کہ نئے زرعی قوانین ڈیتھ وارنٹ کی طرح ہیں، مطالبات کی منظوری کیلئے طویل جدوجہد کیلئے تیار ہیں۔