سرینگر(92نیوزرپورٹ)کشمیری خاتون کانگریسی رہنماراہول گاندھی کو جہازمیں مقبوضہ وادی کی تشویشناک صورتحال بتاتے ہوئے روپڑی۔خاتون نے بتایاکہ کسی کو کوئی ڈھونڈنے جاتاہے تو اسے بھی غائب کردیاجاتاہے ،گمشدہ بچوں کی تلاش میں ناکامی کا سامناکرناپڑرہاہے ،چھوٹے چھوٹے بچوں کو گھروں سے غائب کردیاجاتاہے ،بچوں کو ڈھونڈنے والوں کو بھی پکڑلیاجاتاہے ،خاتون نے دہائی دیتے ہوئے بتایاکہ بھارتی فوجی مریضوں کو بھی نہیں بخشتے ۔ میرابھائی دل کامریض ہے وہ بچوں کو ڈھونڈنے گیا،10دن سے اسکاکوئی پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔