گجرات (نمائندہ 92 نیوز)ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں ہنگامہ آرائی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے بنائی گی کمیٹی نے رپورٹ پیش کر دی۔ جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 11 اہلکاروں اور4قیدیوں کے خلاف مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کرلیا گیا ۔ مقدمہ میں شامل افسران میں سپرنٹنڈنٹ جیل غفور انجم ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سرمد گوندل ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل شمس الحق، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل رانا لطیف ودیگر شامل ہیں۔