لاہور (سپیشل رپورٹر)پنجاب ہا ئی وے پٹرول کی ہفتہ وار رپورٹ جاری،8اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث40 ملزمان گرفتارقبضہ سے 224لیٹر شراب،2245 گرام چرس،8 پسٹلز اور29گولیاں برآمد ، 150000 مالیت کے موبائل فون سے بھراگمشدہ بیگ اصل مالک کے حوالے ۔ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام428کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائیں۔دوران گشت ملزمان کے قبضہ سے 2 کاریں،39موٹر سائیکلیں،23 موبائل فونز اورہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 23پسٹلز، 3 رائفلز،14 میگزین اورگولیاں برآمد کیں۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے 11 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے 8اشتہاریوں اور 4 عدالتی مفروران محمد طیب، محمد اقبال، حق نواز، رمضان، طاہر، اظہر، عبدالرشید، عبدالمجید، محمد عابد، صدیق، پرویز اور شہزاد کو گرفتار کیا۔دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے منشیات کے 20ملزمان منظور احمد، احمد علی، محمد وسیم، بشارت، اﷲ دتہ، یوسف، روبرٹ مسیح، غٖلام یٰسین، مجاہد، آصف، لیاقت، وسیم اقبال، تنویر خان، رضوان عمر، محمد الطاف، محمد جمیل، وسیم شہزاد، محمد بلال، مبشر رضا، محمد زوار کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 224 لیٹرشراب، 2245 گرام چرس برآمدکی۔ علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے ناجائزاسلحہ کے 8ملزمان محمد امجد، محمد شہباز، شکور احمد، حسنین، عباس، مجاہد علی، یاسر محمود اور محمد طارق کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 8 پسٹلز اور29گولیاں برآمدکیں۔ مزید برآں پٹرولنگ پوسٹ ملک پور کو ایک گمشدہ بیگ ملا جس میں 1 لاکھ 50 ہزار مالیت کے موبائل فون تھے پٹرولنگ ٹیم نے اس بیگ کو اصل مالک تک پہنچایا۔