گوجرانوالہ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بیوہ خاتون کی اراضی پر مبینہ قبضہ کی کوشش ‘کاروائی کیلئے پولیس کو درخواست دیدی گئی بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں گوہری کی رہائشی مسرت بی بی بیوہ محمد صدیق کی گاؤں میں زرعی اراضی ہے جس پر کامران، عمران، فخر وغیرہ نے قبضہ کی کوشش کی اوربعد ازاں الٹا مسرت بی بی اسکے بھائی فیصل، طالبعلم بیٹے ودیگر کیخلاف تھانہ نوشہرہ ورکاں میں مقدمہ درج کروادیا ۔متاثرہ نے وزیر اعلی پنجاب،سی پی او گوجرانوالہ ودیگر اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی انکوائری کرتے ہوئے قبضہ کی کوشش کرنیوالے ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔