گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)محکمہ اینٹی کرپشن نے 175ایکڑ پر مشتمل 20کروڑ سے زائد مالیت کی وراثتی جائیداد کو جعلی پیدائش سرٹیفکیٹ تیار کر کے ہتھیانے کی کوشش کرنے پرملزم اعجاز احمد سینئر کلرک ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفس کے ریکارڈ میں ٹمپر نگ کی۔جس پراسے گرفتار کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے سرغنہ قبضہ مافیاغلام سرورکے ساتھ ملی بھگت کر کے وراثتی جائیداد پر قبضہ کرانے میں قصور وار پایا گیا۔ شہری نصیر احمد سکنہ کامونکی نے درخواست ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کو دی تھی۔