لاہور(سپورٹس رپورٹر)گولڈن سٹار کرکٹ کلب نے چودھری محمد حسین میموریل لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مضبوط حریف اپالو کلب کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔گولڈن سٹار کلب کے تنزیل احمد کی جارحانہ سنچری ۔ اپالو کلب نے مقررہ 35اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 206رنزبنائے ۔جواب میں گولڈن سٹار کلب نے 26ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان 207رنزبناکر کامیابی حاصل کرلی۔تنزیل احمد نے 101رنز بنائے ۔