لاہور(سپورٹس رپورٹر )قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے مرحلے میں فیلڈنگ کے دوران گیند لگنے سے خیبرپختونخوا ٹیم کے کھلاڑی سمیع اللہ زخمی ہوکر بے ہوش ہوگئے جنہیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جارہے سندھ اور خیبرپختونخوا کے میچ کے دوران کے پی کے کے کھلاڑی سمیع اللہ جونیئر گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے ، سندھ سیکنڈ الیون کے حسان خان کے سٹروک پر برق رفتار گیند سلی پوائنٹ پر کھڑے سمیع اللہ کی گردن پر جا لگی جس سے وہ بے ہوش ہوگئے ۔ سمیع اللہ کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج جاری ہے ۔