نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی حقوق کی علمبردار گلالئی اسماعیل پاکستان سے فرارہوکرامریکہ پہنچ گئی ہیں ،جہاں انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دیدی ہے ۔امریکی اخبارنیویارک ٹائمزکے مطابق گلالئی اسماعیل ان دنوں بروکلین میں اپنی بہن کے پاس مقیم ہیں ۔اخبارکے مطابق جب ان سے پوچھا گیاکہ آپ پاکستان سے امریکہ کیسے پہنچیں توانہوں نے بتایاکہ وہ کسی ائیرپورٹ سے نہیں آئیں تاہم اس سے زیادہ کوکچھ نہیں بتاسکتی۔گلالئی اسماعیل نے کہاکہ پاکستان سے فرارکارازبتایاتوکئی افرادکی زندگیوں کوخطرہ لاحق ہوسکتاہے ۔امریکی اخبارکے مطابق کوئی حکومتی عہدیدار اس پربات کرنے کوتیارنہیں ،تاہم سکیورٹی حکام کاکہناہے کہ امکان ہے کہ وہ ملک چھوڑگئی ہیں۔