لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد ٹکٹوں کی واپسی کے عمل کا بھی اعلان۔ آن لائن ٹکٹ خریدنے والے شائقین کو ٹکٹ واپسی کی رقم بھی آن لائن مل جائے گی۔جس بنک کے کریڈٹ کارڈ سے ٹکٹ خریدے گئے اسی بنک کے ذریعہ ٹکٹ کی رقم واپس کی جائے گی۔ کسی ٹکٹ ہولڈر کو بینک یا کسی دفتر نہیں جانا ہڑے گا۔ بکنگ کمپنی رقم متعلقہ بنک کو بھیجے گی جو اپنے کسٹمر کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کر دے گا۔واپسی کا یہ عمل آج ہی سے شروع کیا جا رہا ہے ۔ کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا عمل آئندہ چار سے پانچ روز میں مکمل ہو جائے گا۔