مکرمی ! ہم سب کورونا وائرس کی سنگینی سے آگاہ ہیں لیکن اس کا علاج کیا ہے؟ اور کب اس نے ختم ہونا ہے؟اس بارے میں ہم بے خبر ہیں۔موبائل پر دھڑا دھڑ پیغامات آرہے ہیں۔ اس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اور نجانے کیا کیا نشر کرکے خوف و ہراس کی فضا قائم کی جارہی ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ آج دنیا کو جس عفریت کا سامنا ہے اس کی وجہ عالمی سطح پر مسلمانوں کی نسل کشی کی منظم سازش ہے تو غلط نہ ہوگا۔جی ہاں بالکل اگرہم اس بارے سوچیں تو یہ بات ذہن قبول کرتا ہے کہ جب برما، شام، کشمیر سمیت دیگر مسلم ممالک میں مسلمانوں کی نسل کشی ہوئی ،ان کے جسموں کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے گئے، ماؤں،بہنوں، بیٹیوں کی عصمت دری کی گئی ،اس کے بعدوحشی مودی حکومت جو کشمیریوں پرتا دم تحریر236 روز سے کرفیو لگاکر ظلم کے پہاڑ توڑ تی رہی اور ہم خاموش تماشائی بنے دیکھتے رہے ، ان بے بس کشمیریوں کی تو پھر خدا نے ایک نہ ایک دن سننی ہی تھی۔آج تقریباً پوری دنیا میں کرفیو کی حالت دیکھی جاسکتی ہے۔ اپنے رب سے ٹوٹے تعلق کو پھر سے جوڑنا چاہیے۔صبح وشام ذکر واذکار کرنا چاہئے۔اپنے رب سے ہمیں اس عذاب سے بچنے کے لیے معافیاں مانگنی چاہئیں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ (مدثر سبحانی چیمہ اسلام آباد)