لاہور(سپورٹس ڈیسک ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں دنیا کے 10 ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آ گئی۔ان میں تین کھلاڑیوں کا تعلق جنوبی افریقہ، دوکا تعلق پاکستان اور انگلینڈ جبکہ بھارت، سری لنکا اور ویسٹ اندیز کا ایک، ایک کھلاڑی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ٹاپ کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے گراہم گوچ، این بوتھم، پاکستان کے وقار یونس، شاہد آفریدی، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، جنوبی افریقہ کے لانس کلوزنر، جیک کلیس، اے بی ڈویلیئرز ، سری لنکا کے کمارا سنگاکارا اوربھارت کے سارو گنگولی شامل ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی گراہم کوچ نے ورلڈ کپ 1992میں انگلش ٹیم کی کپتانی بھی کی اور ان کی ٹیم ان کی قائدین صلاحیتوں کے بل بوتے پر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب بھی رہی تاہم ورلڈکپ کے ٹائٹل مقابلے میں انگلینڈ ٹیم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں 22 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔