شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سید طارق محمودبخاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے رانا علی سلمان خاں، مرکزی رہنما کنور عمران سعید، صدر بار رانا زاہد محمود خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کے نمائندہ وفد نے ملاقاتیں اوران سے رمضان بازاروں سیمت شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے ، تجاوزات کے بڑھتے ہوئے جن کو بوتل میں قابو کرنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا علی سلمان اور کنور عمران سعید نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ رمضان بازاروں میں عوا م کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقداما اٹھارہی ہے ۔