مکرمی ! پروپیگنڈا وار کے تناظر میں ملالہ یوسفزئی نے جنوبی افریقا کے رہنما نیلسن منڈیلا کی دسویں برسی کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں افغان طالبان پر الزام عائد کیا ہے کہ افغانستان میں حکمران طالبان نے لڑکی ہونا جرم بنادیا اور اس کا نقصان ہورہا ہے۔ اسکول سے زبردستی نکالی گئی افغان لڑکیاں ڈپریشن اور منشیات کی طرف مائل ہورہی ہیں۔ افغان طالبان کے خلاف یہ پروپیگنڈا جاری ہے لیکن امریکی جیل میں قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بارے امریکی وکیل کا ہولناک انکشاف دل و دماغ کو لرزا دینے کے لیے کافی ہے۔ قید عافیہ کیساتھ جنسی درندگی کے واقعات کات درد ناک اور ہولناک فعل کسی مجرموں کے گروہ کی کارستانی نہیں ہے بلکہ امریکی ریاست کی قیدی کے ساتھ یہ ننگ انسانیت واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ ہولناک انکشاف وار آن ٹیرر اور تہذیبوں کے تصادم اور ان کے قائدین کی ذہنیت بیان کررہا ہے۔ تیسری خبر بھی امریکا اور یورپ سے متعلق ہے۔ایک اورشرمناک خبر امریکی و برطانوی کاشتہ اسرائیل کی ذہنیت کے بارے میں ہے۔ اسرائیلی فوجیوں کے روحانی رہنما کی حیثیت رکھنے والے فوجی جنرل کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران میں خواتین کی عصمت دری جائز ہے اسرائیل کے-ایسی گھٹیا اور دہشت زدہ سوچ رکھنے والے لوگوں کا سیاسی غلبہ انسانیت کے لیے کسی تباہی وبربادی سے کم نہیں خطرہ ہے۔(قاضی جمشیدعالم صدیقی)