کراچی(سپورٹس ڈیسک) کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز کی میچ کے بعد کچرا اُٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے بعد کھلاڑیوں اور سٹاف کا پھینکا جانے والا کچرا اُٹھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ڈین جونز کے اس عمل نے ان لوگوں کو آئینہ دکھایا ہے جو شہر کو گندا کرنے میں ملوث ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر ڈین جونز کے کچرے اٹھانے کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا ہے ۔سوشل میڈیا صارفین نے ان لوگوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچرے کا ڈبا پاس ہونے کے باوجود بھی کچرے کو باہر پھینکنا نازیبا عمل اور شرم کی بات ہے ، ہم اپنے ملک کو خود ہی گندا کررہے ہیں جب کہ غیر ملکی اسے صاف کررہے ہیں۔