لاہور(سپورٹس رپورٹر)35 ویں محمد یاسین اختر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹرفائنل میں ٹاؤن شپ وائٹس نے خضرا کلب کو7 وکٹوں سے ہرا کر کوارٹر فائنل مرحلہ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ خضرا کلب کے تمام ٹیم14.1اووروں میں صرف68 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔صرف4 رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ ٹاؤن شپ وائٹس نے مطلوبہ ہدف باآسانی 10.1اووروں میں حاصل کر لیا۔محمد نعیم نے ناقابل شکست49 رنز بنائے ۔