ممبئی (سپورٹس ڈیسک) بیٹسمین اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ وہ رواں سال بھارت میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کر سکتے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے دروازہ کھلا ہے اور وہ انڈین پریمئر لیگ کے دوران قومی کوچ مارک باؤچر سے اپنے مستقبل کے بارے میں بات کریں گے ۔ 37 سالہ بیٹسمین نے 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ حاصل کی تھی لیکن انہوں نے گزشتہ سال اپریل میں کہا تھا کہ اگر کوویڈ 19 کی وجہ سے ایک سال تاخیر ہوئی تو وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں واپسی پر غور کریں گے ۔