نئی دہلی (نیٹ نیوز) امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی بیٹی ایشا کی شادی میں شرکت کیلئے بھارتی شہر اودے پور پہنچ گئیں۔ شادی میں معروف امریکی گلوکارہ بیونسے اور گلوکار جان لیجنڈ سمیت شوبز اور سپورٹس کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔ایشا امبانی کی شادی آنند پیرامل سے 12 دسمبر کو ہو گی، تاہم شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے ۔ شادی کی مرکزی تقریب ممبئی میں ہو گئی جس کی تیاری پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ ملکی و غیر ملکی مہمانوں کو اودے پور پہنچانے کیلئے 100 سے زائد چارٹرڈ طیاروں کا انتظام کیا گیا ہے ۔