کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی کک باکسنگ ٹیم نے سینٹ پیٹرس برگ رشیا میں منعقدہ یورپین کک باکسنگ چمپئن شپ میں حصہ لیا۔ چمپئن شپ میں پاکستان، مصر، تیونس، تنزانیہ، الجزائر، آزر بائیجان، روس، بنگلہ دیش، موروکو کی کک باکسنگ ٹیم نے حصہ لیا۔ پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں نے یورپین کک باکسنگ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ اور چار سلور میڈل حاصل کئے ،جن میں 63کلو گرام کٹیگری میں محمد سہیل نے گولڈ ،57کلو گرام کٹیگری میں طاہر رحیم نے سلو ر ،60کلو گرام کٹیگری میں عطاء اﷲ نے سلور ،70کلو گرام کٹیگری میں محمد گل نے سلو اور 75کلو گرام کٹیگری میں محمد اشفاق نے گولڈ میڈل حاصل کرکے رشیا میں قومی پرچم سربلند کردیا ،چمپئن شپ میں مجموعی طور پاکستان نے سکینڈ پوزیشن حاصل کی کھلاڑیوں نے کامیابی کا سہرا قومی کوچ منصور احمد درانی کو دیتے ہوئے ان کی انتھک محنت کو سراہا۔