لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے پہلے روز ٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز بلوچستان نے سنٹرل پنجاب کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں مقررہ 83 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 408 رنز بنائے ۔سنٹرل پنجاب نے کھیل کے اختتام بغیر کسی نقصان کے چار رنز بنالیے ہیں۔کے پی نے سدرن پنجاب کے خلاف پہلی اننگز میں 12 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ ناردرن کے 238 رنز کے جواب میں سندھ کی ابتدائی 3 وکٹیں محض 33 رنز پر گر چکی ہیں۔