لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ کی کمپنی نیشنل سائبر سکیورٹی سنٹر (این سی ایس سی) کے مطابق ہیکرز دنیا بھر میں 36 لاکھ انٹرنیٹ صارفین کے اکاؤنٹس اور اہم معلومات تک باآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے بتایا کہ صارفین عموماً اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور اداکاروں وغیرہ کے نام بطور پاس ورڈ رکھتے ہیں جنہیں کریک کرنے میں ہیکرز کو زیادہ مشکل پیش نہیں آتی،کمپنی نے تجویز دی کہ صارفین پاس ورڈ میں بے ترتیب حروف استعمال کریں۔