لاہور(خبرنگارخصوصی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سابق رکن خرم لودھی نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی کے لئے حکومت ٹھیک اقدامات کررہے ہیں ، حکومتی اقدامات کے خلاف جو ہڑتال کررہے ہیں ان کی مثال چور مچا ئے شور کی ہے ، شاہ عالم میں بجلی کے ساٹھ ہزار کمرشل میٹر ہیں اور صرف چار ہزا ر فائلر ہیں، صرف ان چار ہزار پر ضرورت سے زیادہ بوجھ ڈالنے سے معاملہ خراب ہوگا اس پچیدگی سے بچنے کیلئے تمام نان فائلر کو فائلر بنایا جا ئے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت کسی نان فائلر کو فائلر بنانا چاہتی ہے تو اس پر احتجاج کیوں کررہا ہے ، تاجروں کی ہڑتال سے معاملات بہتر نہیں ہوں گے ، پرویز مشرف کے دور میں ایک ماہ کی ہڑتال ہوئی ، ہڑتال کسی مسئلہ کا حل نہیں، معاملہ مذاکرات سے حل ہونا چاہیے ، ہڑتال سے روزانہ کی بنیاد پرکام کرنے والوں کا نقصان ہوتا ہے ، کاروبار سے بڑی تعداد میں مزدور بھی وابستہ ہیں، ہڑتال سے مزدوروں کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوجاتا ہے ، ہڑتال کرنے والے تاجر نہیں کوئی اور ہیں ،یہا ں ہڑتال کے نام پر سے است ہورہی ہے ۔