اسلام آباد ( 92 نیوزرپورٹ)حکومت نے یکم نومبرسے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں شروع کردیں،ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2سے ساڑھے 3روپے اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لٹراضافہ کا امکان ہے ،عالمی منڈی میں برینٹ آئل 58اورکروڈآئل کی قیمت 52ڈالرفی بیرل ہوگئی۔