راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک) سری لنکن ٹیم کے کپتان دمتھ کرونارتنے نے پاکستان کے خلاف ڈرا ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں سپورٹ کرنے پر پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے ہمیں پاکستان جیسی سپورٹ دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں ملی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم میچ سے دو دن قبل پاکستان آئے اور کھلاڑیوں نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی۔پاکستان کے کپتان اظہر علی نے اظہر علی کو سنچری اور عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی اور خصوصاً بابر اور عابد نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔پاکستانی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ باؤلرز نے اپنی صلاحیتوں کا اچھا مظاہرہ کیا لیکن انہیں مزید محنت کرنا ہو گی۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں ہونے والے میچ میں بڑی اننگز کھیلنے کی کوشش کروں گا۔