لکھنؤ(این این آئی) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کوشامبی میں ہندو توا کے ہجوم نے ایک 18 سالہ مسلم نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل جبکہ اسکے بھائی کو شدید زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے گائوں بھیر پور میں ہندوتوا کے ہجوم نے 18 سالہ ظفر عالم کو پکڑ لیا۔ وہ کسی طرح گاؤں کے قریب اپنے بھائی نور عالم سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوا جو اسے بچانے کے لیے دوڑا لیکن ہجوم نے دونوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔ہندو انتہا پسندوں کی مارپیٹ سے ظفر عالم جان کی بازی ہار گیا جبکہ نور عالم شدید زخمی ہوگیا جس کی ہسپتال میں حالت تشویشناک ہے ۔