نیویارک(نیٹ نیوز)ٹویٹر انتظامیہ نے مصر، سعوی عرب، ہنڈوراس اور سربیا کے ہزاروں اکاؤنٹس بند کر دیئے ۔ سعودی عرب اور مصر کے زیادہ تر اکاؤنٹس سے قطر، ترکی اور ایران کے خلاف جعلی مواد شائع کیا جا رہا تھا،ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق مندرجہ بالا ممالک میں جن ہزاروں اکاؤنٹس کو بند کیا گیا ہے ، ان سے یا تو حکومتیں یکطرفہ مواد شائع کر رہی تھیں یا پھر حکومتی بیانیے کے حق میں مواد پھیلایا جا رہا تھا۔