کیپ ٹائون(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر ڈیل سٹین نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی یادوں کو اپنے کمرے میں بھی سجایا ہوا ہے ۔ڈیل سٹین نے حال ہی میں اپنی ایک سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے کمرے میں لگی اسلام آباد یونائیٹڈ کی کِٹ پہنے رومان رئیس کے ساتھ پوز دیتے تصویر کی طرف نشاندہی کر رہے ہیں۔