تہران(نیٹ نیوز)ایران میں حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اچانک اضافے کے خلاف کے کئی ایک شہروں میں پُرتشدد احتجاجی مظاہروں میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے ،صوبہ اہواز میں واقع شہر مہامرا میں احتجاجی مظاہرے میں زخمی ہونیوالے چار افراد چل بسے سینکڑوں افراد نے مرکزی شاہراہیں اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے بند کردیں،بوشہر میں ایرانی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پانی توپوں کااستعمال کیا ہے اور گولیاں بھی چلائی ہیں۔کئی شہروں میں مظاہرین نے ٹریفک روک کر احتجاج کیا،حکومت کے فیصلے کیخلاف نعرے لگائے۔