تہران(نیٹ نیوز)ایران نے اپنے خلاف عائد کردہ نئی امریکی پابندیوں کو ’بری نیت سے کیا گیا اقدام‘ قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے ۔ ٭ دارفر (اے ایف پی)سوڈان کے علاقہ دارفر میں حریف گروپوں کے درمیان حالیہ لڑائی میں اب تک 30 افرادہلاک ،درجنوں زخمی ہوگئے ۔٭ برازیلیا (اے ایف پی )برازیل میں بارش سے پھسلن کے باعث بس کھائی میں جاگری ،جس سے 10افراد ہلاک ،21زخمی ہو گئے ۔ ٭ریاض(نیٹ نیوز) ادارہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ ماہ شعبان کے دوران کرپشن کے الزام میں 258 افراد سے تفتیش کی گئی ہے جبکہ 127 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔