مکرمی ! فلسطین پر ویسے تو کئیدہائیوں سے اسرائیلی تسلط قائم بے مگر 7 اکتوبر سے غزہ میں فلسطینیوں پر، زمین اور زیادہ تنگ ہوگئی ہے۔ غاصب اسرائیلی فوج کی انسان سوز کاروائیوں سے اب تک 18 ہزار سے، زیادہ فلسطینی شہید 47 ہزار، زخمی لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ مساجد سکول ہسپتال کچھ بھی صیہونی فوج َ سے محفوظ نہیں۔ دشمن کی ننگی بندوقیں بغیر کسی خوف اور ڈر کے فلسطین میں نسل کشی کرنے میں مشغول ہیں۔ سوائے حماس اور کچھ جنگجو تنظیموں کی کاروائیوں کے جس میں اب تک 500 اسرائیلی فوجی جہنم واصل اور 5000 کے قریب، زخمی ہوئے ہیں باقی دنیا بشمول مَسلمان ممالک خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیںیا پھر زیادہ سے زیادہ ان سفاک کاروائیوں پہ مذمت تک محدود ہیں۔ ہم مسلمان ہیں خدارا بیدار ہوں اور انبیا کی سرزمین کو ظالم صیہونی فوج َسے نجات دلائیں ورنہ یاد رکھیں ان کافر قوتوں کا اگلا نشانہ ہم ہونگے۔ (مجاہد لغاری،ٹنڈوالہیار، سندھ)