Common frontend top

سہیل دانش


یہ ہے ہمارا کراچی


یہ وقت تھا جب کوئی پان والے یا سگریٹ والے سے کوئی یہ لیتا تو وہ گاہک سے ہاتھ جوڑ کر کہتا کہ بھائی اس کا شغل آگے جاکر کرنا۔ گوشت مارکیٹ،دودھ، دہی کی دکانوں اور گلی کوچوں کے عام چائے خانوں کو حکم دیا کہ باریک جالیاں لگوائیں، کہیں کسی دکان پر مکھی مچھر بھٹکتے نظر آئے یا صفائی کا فقدان پایا گیا تو بارہ سال کی قید اس کی منتظر تھی۔ اس میں کس کی مجال تھی کہ کوئی ان احکامات کی سرتابی کرتا۔ معراج محمد خان بتاتے تھے کہ سچی بات تو یہ ہے کہ مجھے یاد
جمعه 21 اکتوبر 2022ء مزید پڑھیے

یہ ہے ہمارا کراچی

جمعرات 20 اکتوبر 2022ء
سہیل دانش

یہاں فاروق ستار کی رہائشگاہ ضرور ہے جو 8 سال تک اس شہر کے میئر رہے، ان کے سبب اس گلی میں کچھ سیاسی افراد کی آمد و رفت رہتی ہے۔ پھر فاروق بھائی کے اپنے چاہنے والے ہیں۔ ہاں یہاں کے گلی کوچوں یا نکڑ پر نسوار کھاتے، بدن کھجاتے اور گٹکا تھوکتے نوجوان ضرور نظر آتے ہیں۔ یہ بھی کیسی بستی تھی۔ یہاں پر کیسے کیسے باصلاحیت اور قیمتی لوگ پیدا ہوئے۔ کراچی کا ہر علاقہ خاص کر ناظم آباد جو ہر قابل پیدا کرنے میں سب سے زیادہ خوش قسمت رہا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ
مزید پڑھیے


یہ ہے ہمارا کراچی

منگل 18 اکتوبر 2022ء
سہیل دانش
یہ سب کچھ کیسے ہوا۔ بہت کچھ بدل گیا۔ اس شہر کی تصویر کے رنگ دھندلا کیوں گئے؟ یہ 75 سال کی کہانی ہے۔ اس داستان نے نہ جانے کتنے موڑ کاٹے ہیں۔ اس کا چہرہ ایسا کیوں ہوگیا؟ اس کے باوجود کہ یہاں رہنے والے کروڑوں لوگ اس سے محبت کرتے ہیں، لیکن جن لوگوں کی اس شہر کو خوشنما، دلکش اور پرسکون رکھنے کی ذمہ داریاں تھیں وہ بے وفا نکلے۔ بات یہیں ختم نہیں ہوتی، اس شہر کے جسم پر کتنے زخم ہیں، کتنے دکھ اس نے اپنے وجود میں سمیٹے ہوئے ہیں، کتنے کربناک لمحات بحیرہ
مزید پڑھیے


33 سال پہلے حیدر آباد پر کیا قیامت ٹوٹی

جمعه 14 اکتوبر 2022ء
سہیل دانش
جب میں نے جنرل (ر) اسلیم بیگ کی ’’کی تصنیف اقتدار کی مجبوریاں‘‘پڑھی تو اس وقت تک میرے ذہن میں یہ سوال کھٹک رہا ہے کہ 1988میں جب یہ بد ترین خونریزی ہوئی تھی تو اس وقت مرزا اسلم بیگ پاکستان آرمی کے سربراہ تھے۔ جنرل ضیاء الحق بہاولپور کے قریب لال کمال بستی میں C-130طیارے کے حادثے کے بعد نا گہانی طور پر منظر سے اوجھل ہو گئے۔ گو کہ مارشل لا ء نہیں لگایا گیا تھالیکن اختیار کی تمام کنجیاں مرزا بیگ کے ہاتھ میں تھی۔ لیکن انہوں نے اس وقت سندھ میں خصوصاً30ستمبر کے اندوہناک اور
مزید پڑھیے


اب انہیں ڈھونڈ چراغِ رخ زیبا لیکر

منگل 04 اکتوبر 2022ء
سہیل دانش
زندگی جن کی عشق رسولؐ میں گزر گئی،اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ تمہاری زندگی کا حیرت انگیز واقعہ کیا ہے؟تو میں بلا سوچے سمجھے کہہ دوں گا۔ پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی خان۔اور اگر کوئی پوچھے گا کہ تمہاری زندگی کی سب سے بڑی کامیابی کیا ہے؟تو میں بلا کم و کاست کہہ دوں گا ڈاکٹر غلام مصطفی خان۔اور اگر کوئی پوچھے گا کہ تمہاری کی سب سے بڑی محرومی کیا ہے؟تو میں بلا خوف و تردید کہہ دوں گا۔ وہ وقت جو میں نے ڈاکٹر صاحب سے دور رہ کر گزارا یا آج جب وہ اس دنیا میں نہیں۔ اور
مزید پڑھیے



آڈیو لیکس

جمعه 30  ستمبر 2022ء
سہیل دانش
عمران خان کی اس آڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران نے یہ سارا گیم پلان بناکر اسے سسپنس سے بھرپور ایک فلم میں تبدیل کردیا۔ یہ لگتا ہے کہ عمران خان جب بطور وزیراعظم اپنے پرنسپل سیکریٹری کے ساتھ گفتگو کررہے ہیں تو اعظم خان نے بھی انہیں کچھ طریقے سمجھائے۔ عمران کو یہ پتہ تھا کہ ان کیخلاف کسی قسم کی کوئی سازش نہیں ہوئی ہے‘ لیکن انہیں یہ بھی احساس تھا کہ ان کی کرسی ہچکولے کھارہی ہے اور بالآخر تحریک عدم اعتماد میں انہیں Defeat ہوجائے گی۔ اس لئے انہوں نے اس مکتوب میں سنسنی خیزی
مزید پڑھیے


کبھی خوشی، کبھی غم۔ مرتضی بھٹو کی یاد میں

هفته 24  ستمبر 2022ء
سہیل دانش

یہ 19 ستمبر 1996ء کا دن تھا۔ جب بینظیر بھٹو بہت خوش تھیں۔ ملک کی وزیراعظم کیلئے یہ خوشی بہت ہی کم وقتی رہی۔ محض چند گھنٹے۔ یہ وہ دور تھا جب سب اس سوال کا جواب تلاش کرنے میں مصروف تھے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ بینظیر بھٹو اور مرتضی بھٹو میں اختلاف کی خلیج ختم نہیں ہوپا رہی۔ بینظیر بھٹو ملک کی وزیراعظم تھیں اور بھائی ایک الگ سیاسی شناخت بناکر انتظامیہ کے کردار پر نالاں دکھائی دے رہا تھا۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے میر مرتضیٰ کی زندگی 18 ستمبر اور 20 ستمبر 2
مزید پڑھیے


حنید لاکھانی بڑے انسان تھے

جمعه 16  ستمبر 2022ء
سہیل دانش
حنید لاکھانی بڑے انسان تھے، لیکن روایتی خود نمائی سے بہت دور منکسر المزاجی ان کی فطرت کا حصہ تھی۔ خوش مزاجی ان کی شخصیت کا سب سے خوشنما رنگ تھا۔ ایثار اور ہمدردی ان کے انگ انگ سے پھوٹتی تھی۔ حلقہ احباب بہت وسیع تھا، لیکن اس بات کی گواہی شاید سب ہی دیں گے کہ وہ بڑے بامروت اور محبت کرنے والے انسان تھے۔ بہت جلد دنیا چھوڑ گئے۔ شاید اتنا سچا اور میٹھا انسان اس معاشرے کی ریا کاری میں پھیلے ہوئے دکھ درد سے پسے ہوئے کراہتے ہوئے، زخموں سے چور چور الم و غم کی
مزید پڑھیے


کراچی الیکشن اور عوامی رجحان

منگل 13  ستمبر 2022ء
سہیل دانش
گزشتہ دنوں کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے انتخاب نے درحقیقت کراچی کی موجودہ انتخابی صورتحال کو اجاگر کردیا۔ تحریک انصاف کے امیدوار نے 29 ہزار ووٹ لئے۔ ایم کیو ایم نے 13ہزار ووٹ لئے۔ تحریک لبیک نے بھی ثابت کیا کہ اس کے فیکٹر کو یکسر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس نے کم و بیش 9ہزار ووٹ لئے۔ یہ بھی تجزیہ طلب بات ہے کہ ٹی ایل پی کس جماعت کے ووٹ کاٹتی ہے یا سب کے تھوڑے تھوڑے ووٹ کاٹتی ہے۔ پھر دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ دنوں کورنگی لانڈھی کے حلقے کے
مزید پڑھیے


نت نئے تجربات یا انتخابات……(2)

هفته 03  ستمبر 2022ء
سہیل دانش
الزام ان پر یہ ہے کہ وہ ججز کو دھمکیاں دیتے ہیں۔ کبھی وہ پولیس کو دھمکیاں دیتے ہیں‘ کبھی بیورو کریٹس کو خبردار کرتے ہیں۔ قومی اسمبلی کی اکاؤنٹس کمیٹی میں ایک دلچسپ سوال یہ اٹھا کہ عمران خان نے کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر 166 گھنٹے استعمال کیا‘ جس کا ان کے پاس استحقاق نہیں تھا‘ جبکہ اس کی مینٹیننس پر 34 کروڑ 46 لاکھ خرچ ہوئے۔ اکاؤنٹس کمیٹی نے عمران خان کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔ اس کے علاوہ جسٹس (ر) ثاقب نثار کو بھی طلب کیا گیا
مزید پڑھیے








اہم خبریں