Common frontend top

مظہر لاشاری


ادکار سید افضال احمد بھی چل بسے


ایک زمانہ تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا زبردست عروج ہوا کرتا تھا ۔فلم انڈسٹری کایہ عروج 1955ء سے شروع ہو کر 1995ء تک قائم رہا یہاں تک آخری ایکشن ہیرو سلطان راہی جب قتل ہوئے تو فلم انڈسٹری کو زوال آنا شروع ہو گیا ۔جبکہ اِس سے قبل لا لہ سدھیر جیسے خوبرو اور جنگجو ہیرو کا ڈنکا بجتا تھا ۔شاہ زماں خا ن آفریدی ، لالہ سدھیر کا آبائی تعلق درد آدم خیل سے تھا ۔لیکن قبائلی لڑائیوں کی وجہ سے اُن کے آبا ؤ اجداد لاہور ہجرت کر آئے اور یوں لالہ سدھیر بھی فلموں میں آگئے،
اتوار 11 دسمبر 2022ء مزید پڑھیے

سوشل میڈیا دھوکہ کے سوا کچھ بھی نہیں!

اتوار 04 دسمبر 2022ء
مظہر لاشاری
سوشل میڈیا اب ایک ایسا ہتھیار بن چکا ہے کہ جس کے ذریعے ہم ایک دوسرے کی خوب تذلیل اور خوب تعریفیں کر سکتے ہیں ۔بلکہ ایسا ہو رہا ہے سوشل میڈیا کی وجہ سے ہر طرف بے سکونی ، ڈپریشن اور احساس کمتری بڑی تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے نہ کسی سے اجازت لینی ہے اور نہ کسی کا ڈر اور خوف ہے بلکہ جس کے بارے میں جس طرح سے چاہو لکھنا اوربولنا شروع کر دو۔ موبائل پر ہر دوسرے بندے کی خوب تذلیل یا خوشامد کی جا رہی ہے۔ ایک طرح سے اِس کے ذریعے جہاں
مزید پڑھیے


شتر بے مہار معاشرے کے مکین !

اتوار 27 نومبر 2022ء
مظہر لاشاری
اللہ تعالیٰ نے انسان کو تمام مخلوقات پر فضلیت بخشی ہے اس زمین پر اٹھارہ ہزار سے زائد مختلف مخلوقات پائی جاتی ہیں ۔ جن کی تمام ضروریات کا بندوبست قدرت خود کرتی ہے اور جن کو یہ فکر نہیں ہوتی کہ اُن کا رزق کہاں سے اورکیسے آئے گا اُنہیں اپنے مالک اور خالق پر بہت ہی توکل ہے جو اُن کو بڑے بڑے پہاڑوں کی چوٹیوں اور غاروں میں بھی رزق پہنچا دیتا ہے ۔ لیکن ہم انسان ہیں کہ ایک دوسرے کا حق مار کر ایک دوسرے کو تکلیف دے کر اپنے رزق اور اپنی عزت میں
مزید پڑھیے


ذکر ایک مقدمے کا

اتوار 20 نومبر 2022ء
مظہر لاشاری
جمعیت اہل حدیث کے مرکزی ناظم اعلیٰ اور سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کا تعلق ڈیرہ غازیخان سے ہے اور انہوں نے مصیبت کی ہر گھڑی میں اپنی مٹی کا باخوبی حق ادا کیا ہے، وہ ایک نرم مزاج نرم دم گفتگو اور گرم دم جستجو کے حامل انسان ہیں۔ قدرت جب مہربان ہونے پر آتی ہے تو راستے خود بخود بنتے چلے جاتے ہیں۔ میاں نواز شریف نے انہیں2011ئ؁ مین سردار فاروق لغاری کی خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ(ن) کی طرف سے خود بلاکر ٹکٹ جاری کیا تھا۔ این اے 191 کہ جو زیادہ تر لغاری تمن کے
مزید پڑھیے


غازی یونیورسٹی میں من کی باتیں

اتوار 13 نومبر 2022ء
مظہر لاشاری
علم سب سے بڑی دولت ہے اور اسی علم ہی کی بدولت سے یہ دنیا آباد ہے اور اس علم ہی کے زور پر دنیا کانظام چل رہا ہے ۔حضرت علی بن ابی طالبؓ نے فرمایا تھا کہ اے اللہ ہم تیری رضا پر راضی ہیں کیونکہ تو نے ہمیں علم کی دولت سے نوازا ہے اور ہمارے مخالفین کے حصے میں جاہلیت اور دولت آئی ہے یہ دونوں چیزیں فانی ہیں اور علم باقی رہنے والی چیز ہیں ۔ کیا سنہری الفاظ ہیں کہ باب علم حضرت علی ؓ نے ایک دریاکو کوزے میں بند کر دیا جو رہتی
مزید پڑھیے



جے یار فرید قبول کریں

اتوار 06 نومبر 2022ء
مظہر لاشاری
زندگی بڑی تیزی اور روانی کے ساتھ مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ صبر ایک ایسی چیز ہے کہ جس نے بھی صبر اختیار کیا وہ فلاح پا گیا۔ صبر اختیار کر نا اور پھر اِن پر عمل کرنا ہمیشہ بڑے لوگوں کا شیوہ رہا ہے۔ صبر ہی کی ایک قسم برداشت ہے جس سے آج ہمارا معاشرہ بہت دور ہو چکا ہے ۔ برداشت نہ ہونے کی وجہ سے ہر جگہ فساد برپا ہے جس سے معاشرے میں تباہی اور بربادی پھیل رہی ہے یہ تمام صفات اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کو عطا کرتا ہے جو اپنے من اور تن
مزید پڑھیے


جن کی للکار پر حکومتیں تبدیل ہو جایا کرتیں!

اتوار 30 اکتوبر 2022ء
مظہر لاشاری
حضرت عبدالکریم آغا شورش کاشمیری بر صغیر کی آزادی میں حصہ لینے والے حریت فکر کے مجاہدین کے قافلہ کے سالار ہیں وہ شورش کاشمیری کہ جس نے انگریزوں کے دور حکومت کے پورے جاہ جلال میں دس سال سے زائد عرصہ تک پوری استقامت اور جرأت کے ساتھ جیل کاٹی اورپھر امیر شریعت حضرت عطاء اللہ شاہ بخاری ؒ کی صحبت میں فن خطابت کے جانباز بن کر نکلے وہ شورش کہ جو 1935ء میں مسجد شہید گنج کے مسئلہ پر پہلی مرتبہ بادشاہی مسجد لاہور میں انگریزوں کے خلاف تقریر کرتے ہوئے گرفتار ہوئے تھے اور پھر پیچھے
مزید پڑھیے


ہم اپنے شہروں کو خود آلودہ کر رہے ہیں؟

اتوار 23 اکتوبر 2022ء
مظہر لاشاری
بر صغیر زمین پر بسایا گیا قدرت کا ایک انمول شاہکار ہے ۔ بلکہ بعض مستند روایات میں بیان کیا گیا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کو جب اللہ تعالیٰ کے حکم سے ز مین پر بھیجا گیا تو حضرت آدم علیہ السلام کو سب سے پہلے سر زمین ہند سری لنکا میں اُترا گیا تھا ۔ چونکہ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم اور اماں حوا علیہ السلام میں جدائی پیدا کر دی تھی تو حضرت حوا کو جدہ سعودی عرب کی سر زمین پر اترا گیا تھا ۔دونوں ایک طویل عرصہ تک ا یک دوسرے کی جدائی میں
مزید پڑھیے


بنجرز مین کے باشندے !

اتوار 16 اکتوبر 2022ء
مظہر لاشاری
زندگی ایک طرف پانی کی طرح رواں دواں ہے تو دوسری طرف برف کی مانند پگھل رہی ہے۔ غربت بے روزگاری اور بے انتہا مہنگائی نے عوام کے سارے کس بل نکال دیئے ہیں۔ جو صرف اپنی ذات کے لیے سوچتے ہیں اور کرتے ہیں اُن بے حِس اور خود غرض لوگوں کو ڈپریشن ہو ہی نہیں سکتا۔ ہم نے چونکہ اپنے ا صل کو چھوڑ دیا ہے اس لیے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ مولانا جلا ل الدین رومی علم ، عمل اور تصوف کی دنیا میں ایک بہت بڑا نام ہیں کہ جن کی زندگی میں انقلاب
مزید پڑھیے


حضورﷺ کی آمد

اتوار 09 اکتوبر 2022ء
مظہر لاشاری
اللہ تعالیٰ نے یہ کائنات اپنے محبوب حضرت محمدﷺؐ کے لیے بنائی۔ کائنات کا ذرہ ذرہ آپﷺؐ کی تعریف کر رہا ہے ۔ اپنے محبوبﷺؐ کو اللہ تعالیٰ نے ایسی شان اور عظمت عطا ء کی کہ دوسرے انبیاء کرام بھی آپﷺ پر رشک کیا کرتے اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگا کرتے کہ اے اللہ ہمیں اپنے محبوب حضرت محمدﷺؐ کا امتی بنا دے ۔یعنی حضور اقدسﷺؐ اتنی زیادہ عظمت اور شان والے ہیں۔ حضور اقدسﷺؐ ربیع الاول کے با برکت ماہ میں تشریف لائے ۔ ربیع عربی میں بہار کو کہتے ہیں یہ ا سلامی مہینوں کا تیسرا
مزید پڑھیے








اہم خبریں