Common frontend top

مظہر لاشاری


ڈیرہ غازی خان کے ادبی معرکے (2)


ڈیرہ غازی خان کی ادبی فضا قیام پاکستان کے بعد بڑے عروج پر رہی حضرت مومن خان مومن جو غالب کے ہم عصر تھے اُن کے سلسلہ شاگردی سے تعلق رکھنے والے عامل مھتراوی جب ہندوستان کے علاقہ متھرا سے ہجرت کر کے آئے تو اُنہوں نے یہاں پر آکر اپنی شاعری کو پوری آب تاب کے ساتھ جاری رکھا ۔ڈیرہ غازی خان ہی نہیں بلکہ ملک کے نامور شاعر کیف انصاری عامل متھراوی کے شاگرد تھے ۔کیف انصاری ادبی دف بندی میں ڈاکٹر وزیر آغا کے ساتھی تھے کیونکہ آج سے کچھ عرصہ قبل لاہور میں شعراء حضرات
اتوار 31 جولائی 2022ء مزید پڑھیے

ڈیرہ غازی خان میں رود کوہوںکی تباہ کاریاں !

جمعه 29 جولائی 2022ء
مظہر لاشاری
ڈیرہ غازی خان جنوبی پنجاب کا ایک دور افتادہ ضلع ہے۔ انگریز دور حکومت میں ڈیرہ غازی خان کی تعمیر و ترقی پر بڑا کام کیا گیا اُنہوں نے ہی اِس شہر کا نقشہ بنایا اور پھر 1910ء میں موجودہ نیا شہر آباد کیا یہ شہر ڈیرہ غازی خان پچاس ہزا رآبادی کے لیے بنایا گیا تھا لیکن اِس وقت اِس کی آبادی چار لاکھ سے تجاویز کر چکی ہے۔ یہ شہر ڈیرا پھلاں دا سہرا کہلواتا تھا اب ایسا نہیں رہا آبادی کے بے پناہ اضافہ اس کی بنیادی وجہ ہے ۔ اِس کے مغرب میں دامن کوہ سیلمان
مزید پڑھیے


ڈیرہ غازی خان کے ادبی معرکے

اتوار 24 جولائی 2022ء
مظہر لاشاری
ڈیرہ غازی خان ادبی حوالے سے ایک زر خیز خطہ ہے یہاں پر چوٹی کے نامور شعراء آچکے ہیں ۔ جن میں فیض احمد فیض ، ساغر صدیقی سے لے کر احمد ندیم قاسمی اور احمد فراز شامل ہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں 1958ء میں موجودہ کامرس کالج اور سابق گورنمنٹ کالج میں ایک آل پاکستان محفل شاعرہ منعقد ہوا تھا ۔ یہ ایک بہت بڑا مشاعرہ تھا اس کے بعد بھی بڑے مشاعرے ہوئے ان کا ذکر آگے آرہا ہے لیکن 1998ء میں جو محفل مشاعرہ اُس وقت کے ڈپٹی کمشنر اور ادبی شخصیت سید شوکت علی شاہ نے
مزید پڑھیے


عمران خان جنوبی پنجاب کے طوفانی دوروں پر

اتوار 17 جولائی 2022ء
مظہر لاشاری
پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج17 جولائی کو 20 صوبائی نشستوں پر الیکشن کی دھوم ہو ر ہے ہیں ۔ ایلکشن مہم کے دوران عمران خان بمقابلہ مریم نواز جلسے ہوئے جن اضلاع میں یہ الیکشن ہو رہے ہیں وہاں پر نہ صبح کا پتہ ہے اور نہ شام کا ۔ اُمیدواروں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں۔ بیچارے شدید گرمی اور حبس کے موسم میںمیدان میں اترے ہوئے ہیں، جبکہ عوام کو شدید قسم کی مہنگائی کا سامنا ہے ۔وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے قوم سے خطاب کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے
مزید پڑھیے


دو چونکا دینے والے واقعات

اتوار 10 جولائی 2022ء
مظہر لاشاری
معاشرے ہمیشہ عدل سے ہی پروان چڑھتے ہیں جس ملک اور بستی میں عدل نایاب ہو جائے وہاں پر بے حسی اور مختلف اخلاقی برائیاں جنم لیتی ہیں قرآن مقدس ہماری رہنمائی اور اصلاح معاشرہ کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ آخری مقدس کتاب ہے جو اللہ تعالیٰ کی خاص اور مقدس سرزمین مکہ مکرمہ فاران کی چوٹیوں پر جبل نور غار حرا میں سب سے پہلے سید مرسلین حضرت محمد ﷺ پر جبرائیل امین لے کر نازل ہوئے تھے اِس مقدس کتاب کے نزول کا اصل مقصد پوری انسانیت کی رہنمائی اور اْن کی اصل منزل
مزید پڑھیے



کچے کے علاقہ میں جرائم کے خاتمے کے لئے اقدامات !

اتوار 26 جون 2022ء
مظہر لاشاری
معاشرے ہمیشہ عدل اور انصاف سے زندہ رہتے ہیں جس معاشرے میں عدل اور انصاف نہیں ہوتا وہ جلد ہی زوال کا شکار ہو جاتا ہے۔ معاشرے میں عدل کے لیے ضروی ہے کہ وہاں قانون کا بول بالا ہو۔عدل ایک ایسی نعمت ہے کہ جس پر عمل کرنے سے قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جناب رسالت مآب ﷺ کا فرمان مبارک ہے کہ عادل بادشاہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کے عرش کے نیچے ہو گا اُس روز کہ جس روز کسی چیز کا سایہ تک نہیں ہو گا بلکہ ہر شخص نفسی نفسی کا شکار ہو
مزید پڑھیے


ای لائبرریوں کا قیام اور ان کی افادیت

اتوار 19 جون 2022ء
مظہر لاشاری
علم ایک بہت بڑی دولت ہے کہ جس کی وجہ سے معاشرے ترقی کی منازل طے کرتے ہیں۔ علم کے بغیر انسان کسی صورت بھی مکمل نہیں ہو سکتا۔ دولت آنے جانے والی چیز ہے جبکہ علم ایک ایسی دولت ہے جو مرنے کے بعد بھی زندہ رہتی ہے۔ دنیا میں جتنے بھی بڑے لوگوں کے آج اگر نام زندہ ہیں تو وہ صرف اور صرف ان کے علمی کارناموں کی وجہ سے زندہ ہیں۔ ارسطو، افلاطون، سقراط، ابن خلدون، ڈاکٹر علامہ محمد اقبالاور اِن جیسے ہزاروں انسانوں کے نام آج تک تاریخ کی کتابوں میں صرف اس لیے زندہ
مزید پڑھیے


فورٹ منرو پیاسا ہے

اتوار 05 جون 2022ء
مظہر لاشاری
فورٹ منرو جنوبی پنجاب کا ایک صحت افزا مقام ہے کہ وہاں پر مڈل کلاس لوگ گرمیوں کے موسم میں بچوں کے ساتھ سیر و تفریح کا رخ کرتے ہیں فورٹ منرو سات ہزار فٹ کی بلندی پر لغاری تمن کا ہیڈ کوارٹر ہے اس کا قدیم نام اناری ہے کیونکہ جب لغاریوں کے جد امجد سردار جلال خان لغاری نے بارکھان سے مغرب کی طرف رخ کیا تو انہوں نے راستہ میں آنے والے کھر نامی گاؤں سے اوپر اناری کے علاقہ پر قبضہ کیا۔ اُس زمانہ میں اس تمام علاقہ میں اناروں کے بڑے بڑے باغات تھے اس
مزید پڑھیے


ڈیرہ غازی خان کے سردار اوراْن کی جاگیرداریاں

اتوار 29 مئی 2022ء
مظہر لاشاری
ڈاکٹر شیریں مزاری ایک بیباک اور بہادر خاتون ہیں۔ جن کا تعلق مزاری قبیلے کی چیف فیملی سے ہے اْن کے والد سردارعا شق محمد خان مزاری ایک بہت بڑے جاگیردار اور صنعت کار تھے ۔ سردارعاشق مزاری میر بلخ شیر خان اور سردار شیر باز خان مزاری کے سوتیلے بھائی تھے۔ میر بلخ شیر خان مزاری اِس وقت 98 برس کی عمر میں بھی مزاری قبیلہ کے سردار ہیں۔ اْن کا ماضی بے داغ ہے وہ ضلع راجن پور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنمیں زمینوں کے لحاظ سے بھی بڑے جاگیردار ہیں۔ مزار بلوچی زبان میں شیر کو کہتے
مزید پڑھیے


جنوبی پنجاب میں پانی کی قلت ذمہ دار کون؟

اتوار 15 مئی 2022ء
مظہر لاشاری
اِس وقت ہمارے ملک میں ما سوائے تربیلا اور منگلہ ڈیم کے اور کوئی بڑے ڈیم نہیں ہیں کہ جس میں لاکھوں کیوسک پانی ذخیرہ کیا جا سکے ۔ صدر ایوب خان نے راوی، بیاس اور ستلج کا بھارت کے ساتھ سودا کر کے اور اِن دریاؤں کے عوض جو اُن کو رقم ملی تھی اُنہی سے منگلہ ڈیم اور نہری نظام کو مزید ترقی دی گئی تھی ۔ جبکہ ہمارے ملک کی بقا جو قدرتی طور پر بھی بنا بنایا ڈیم ہے اُسے ہم نے چند انڈین لابی کے گماشتوں کی ہرزہ سرائی کی وجہ سے ترک کر
مزید پڑھیے








اہم خبریں