Common frontend top

ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری


انہی پتھروں پہ چل کر۔۔۔۔


کلرکہار کا 500سال پرانا’’باغِ صفا‘‘،جس کی بنیاد ہندوستان میں سلطنتِ مغلیہ کے بانی ظہیر الدین بابر نے،پانچ صدیاں قبل،20فروری1591ء میں رکھی،جس کو برصغیر میں ، عہدِ مغلیہ کے سب سے پہلے باغ کی حیثیت سے معتبر جانا جاتا ہے،ظہیر الدین بابر گیارہ برس کی عمر میں فرغانہ کا حکمران بنا،تاج و تخت نے قدم چومے،لیکن ساتھ مصائب و مشکلات کا بھی ورود ہوا،کم عمری ہی میں زمانے کے بہت سے انقلاب کا مشاہدہ کیا،کہیں مظفر و منصور تو کہیں مفتوح و معتوب۔ان مصائب و مسائل نے بابر کو اور زیادہ مضبوط و مستحکم اور مستقل مزاج و ولولہ انگیز بنا
پیر 05 جولائی 2021ء مزید پڑھیے

’’ماڈل خانقاہ‘‘

هفته 03 جولائی 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ماڈل مدرسہ اور ماڈل مسجد کے بعد، اَب’’ماڈل خانقاہ‘‘کی طلب اور ضرورت محسوس ہو رہی ہے ۔’’ماڈل مدرسہ‘‘کا معاملہ کم و بیش بیس سال قبل اس وقت پیش آیا،جب 9/11کے بعد، مروجہ دینی مدارس پر عالمی قوتیں تذبذب اور تشکیک کا شکار ہوئیں، پاکستان میں سرکاری سطح پر ’’ماڈل دینی مدارس‘‘کو"Launch"کیا گیا، تاریخ یہی بتاتی ہے کہ مدرسہ، مسجد اور خانقاہ سرکاری سرپرستی کی بجائے، سوسائٹی کی سپورٹ اور کمیونٹی کے اشتراک سے نموپاتے ہیں، اسی سے ان اداروں میں خیرو برکت کا ورود ہوتا اور معاشرے میں ان کی مرکزیت مضبوط، مستحکم اور مُسلّم ہوتی ہے۔ اسلام آباد ،
مزید پڑھیے


ـ''ای ووٹنگ "۔۔۔ اور "ای لائبریریز "

پیر 28 جون 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
موجودہ حکومت "ای ووٹنگ"کے ساتھ ساتھ "ای لائبریریز"کے قیام کے لیے سرگرمِ عمل ہے، جس کی شروعات قذافی سٹیڈیم / سپورٹس کمپلیکس لائبریری کی خوبصورت عمارت میں، 29مئی 2021ء کو الشیخ ابوالحسن الشاذلی ریسرچ سنٹر و ای لائبریری کے افتتاح سے ہوا۔ میرے خیال میں شاید یہ بھی تبدیلی ہی کا ایک رستہ ہو‘ اس لیے کہ جب تک ہم کتاب کے ساتھ شغف پیدا نہیں کریں گے‘ ہمارے مرتب شدہ کسی بھی فورم اور نظام سے برکات کا حصول ممکن نہ ہوگا۔ بہرحال وزیراعظم کا عزم راسخ ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ الیکٹرانک ووٹنگ ہی شفاف انتخابات کا واحد
مزید پڑھیے


کارِ سرکار ۔۔۔۔۔

جمعه 25 جون 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ہماری روزمرہ معاشرتی زندگی میں دفتر اور’’دفتریت‘‘کا بڑا رول ہے،ہماری معمولی کی زندگی کا ایک بڑا حصّہ انہی دفتروں اور محکموں کی نذر ہو جاتا ہے،جن میں سے بعض تو ایسے ہیں،جن کو ہم جانتے بلکہ خوب جانتے ہیں۔بلکہ کچھ تو ہمارے تہذیبی اور تمدنی ورثے کے امین اور ہماری معاشرتی زندگی کا جزو لاینفک ہے،جبکہ کچھ ایسے ہیں جن کے ساتھ ہم پوری طرح شناسا ہی نہیں ہو پاتے،پنجاب گورنمنٹ تقریباً پچاس محکموں پہ محیط ہے،جو اپنے اپنے دائرہ کار اور فعالیت کے سبب موثر اور معتبر ہیں،انتظامی اور مالی حجم کے اعتبار سے آخری نمبروں میں آنے والا’’اوقاف
مزید پڑھیے


''ABSOLUTELY NOT" …بالکل بھی نہیں

پیر 21 جون 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
’’پاکستان امریکہ کو فوجی اڈے نہیں دے گا‘‘ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا فیصلہ کن اور دو ٹوک پیرائے میں یہ مضبوط موقف‘ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہا۔اس برجستہ جواب کا سراہا جانا ایک لازمی امر تھا‘انہوں نے مزید کہا:ایسا ممکن ہی نہیں کہ سی آئی اے یا امریکی فورسز کو افغانستان میں کارروائی کیلئے اپنی زمین استعمال کرنے دیں ،پاکستانی وزیر اعظم کے اس دو ٹوک موقف پر‘امریکی ٹی وی ایچ بی او کے پروگرام’’ایگزیوس‘‘کے اینکر جوناتھن سوان کی حیرت زدگی قابل دید تھی۔اس نے وزیر اعظم کے اس ردعمل کی مزید تصدیق کیلئے سوال کیا‘کیا
مزید پڑھیے



مَسْنَدِ سیّدِ ہُجو یر

هفته 19 جون 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
"مَسْنَد"اسم مونث ہے،جسکا لغوی معنی تکیہ،گاؤ تکیہ، تکیہ لگا کر بیٹھنے کی جگہ وغیرہ کے ہیں، ہمارے ہاں بڑی جامعات اور یونیورسٹیز میں ایسی عہد ساز اور جلیل القدر علمی شخصیات،جنہوں نے امت اور ملّت کی راہنمائی اور رہبری کا فریضہ نہایت اخلاص،تندہی اور جانفشانی سے سرانجام دیا ہو، کے طرزِ زیست،اسلوبِ حیات اور علمی مقامات و محاسن سے استفادہ کیلئے ایک الگ "چیئر"یعنی مختصر ساریسرچ ونگ قائم کر دیا جاتا ہے،جس کے لیے مَسْنَد کا لفظ بھی مستعمل ہے، جس پر بالعموم متعلقہ فکر و فن کی کسی بڑی شخصیت کو "مَسْنَد نشین"کے طور پر تعینات کیا جاتا ہے
مزید پڑھیے


’’انتہا پسندی‘‘کے خلاف کریک ڈائون

پیر 14 جون 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
اسلامو فوبیا،کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو روکنے کے لئے سخت اقدامات ، ’’انتہا پسندی‘‘کے خلاف کریک ڈائون اور نفرت پھیلانے والی ویب سائٹس کے متعلق سخت کارروائی کی بات کرتے ہوئے‘ عالمی رہنمائوں کو اس جانب خصوصی توجہ مبذول کرنے کی درخواست، وزیر اعظم پاکستان نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو‘اپنے حالیہ انٹرویو کے ذریعے کی ہے،جو اتفاق سے گزشتہ روز اس موقع پر نشر ہوا،جب شہید پاکستان ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہیدؒ، جو 12سال قبل خطے میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف صف اول میں سرگرم عمل ہونے کی پاداش‘دہشت گردوں کے نشانے کے سبب شہادت
مزید پڑھیے


چہرہ روشن اندروں چنگیز سے تاریک تر

هفته 12 جون 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
سرِ عنوان،حضرت اقبال کی شہرۂ آفاق نظم’’ابلیس کی مجلس ِ شوریٰ‘‘کے معروف شعر کا مصرعۂ ثانی ہے ،اقبال کے یہ فکر انگیز اور پُر تاثیر اشعار،ان کی زندگی کے آخری سالوں ، یعنی1936ء میں تخلیق اور ترتیب شدہ ہیں،جس میں انہوں نے اسلام اورمسلمانوں کے خلاف شیطانی قوتوں اور یورپ و امریکہ کی ریشہ دوانیوں بلکہ سازشوں کو ایک تمثیل کے پیرائے میں بے نقاب کیا،بیسوی صدی کے آغاز میں دنیا میں متعدد انقلاب رونما ہوئے،جن میں1917ء میں روس کا سیاسی ا نقلاب،1932 ء میں اٹلی کی فاشسٹ ریاست کا وجود، جرمنوں کا نازی ازم اور جاپان و اسپین
مزید پڑھیے


قومی اسمبلی کا کمیٹی روم نمبر 5

پیر 07 جون 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
جون کے ان سلگتے دنوں میں،تین روزقبل،یعنی جمعرات کو، اسلام آباد کا موسم خوش کن اور خوشگوار تھا،قومی اسمبلی کا کمیٹی روم نمبر 5، مشائخ و علماء سے مزین و منوربلکہ معنبر۔۔۔جبہ و دستار،عبا و عمامہ،سبحان اللہ! سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر مرکزی نشست پر جبکہ ڈاکٹر پیر نور الحق قادری وفاقی وزیر مذہبی امور اور شیخ رشید احمد وفاقی وزیر داخلہ ان کے دائیں بائیں جلوہ آرا تھے،وطن عزیز کی اکابر علمی،دینی و روحانی شخصیات اپنی تمام تر رعنائیوں اور زیبائیوں کے ساتھ ظہور پذیر،جن میں ڈاکٹر قبلہ ایاز، صاحبزادہ پیر امین الحسنات ، مولانا قاری محمد حنیف جالندھری،
مزید پڑھیے


یکساں’’خطباتِ جمعہ‘‘کی ترویج کا مسٔلہ

جمعه 04 جون 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
چاند کی رویت اور قمری کیلنڈر کے علاوہ،جن دیگر امور میں سعودی عرب کو’’آئیڈیا لائز‘‘(Idealize)کیا جاتا ہے،ان میں ایک اہم مسٔلہ’’یکساں خطباتِ جمعہ‘‘کا بھی ہے ،جنہیں عرفِ عام ’’سرکاری خطبات‘‘بھی سمجھا اور جانا جاتا ہے، جس کو اسلامی نظریاتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں ایک مرتبہ پھر زیر غور لاتے ہوئے،بحر کی اِن پُرسکون موجوں کو مضطرب اور مرتعش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔اس سلسلے میں تقریباً ایک سو مختلف موضوعات کا انتخاب کر کے ، ان پر بہتر ین دینی اور تحقیقی مٹیریل ترتیب دینے کا عزم کیا گیا ہے،اُ مید واثق کہ ماضی کی طرح، ان
مزید پڑھیے








اہم خبریں