Common frontend top

ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری


پاکپتن اور بلبن کی ’’ڈیفنس پالیسی‘‘


حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے 779ویں،سالانہ عرس مبارک کی پندرہ روزہ تقریبات،انکی درگاہِ مقدسہ پاکپتن شریف میں ان دنوں جاری ہیں،جہاں کی خانقاہی رسومات از حد متنوع اور منفرد ہیں،دربارشریف کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ان عرس تقریبات کا آغاز و افتتاح صوبائی وزیر اوقاف پیر سیّد سعید الحسن شاہ اور سیکرٹری اوقاف نبیل جاوید نے کیا،جبکہ راقم کو بھی اس میں شمولیت کی سعادت میسر رہی،اس موقع پر پِسی ہوئی چینی،کوزہ ہائے گل پختہ میں نیاز شریف۔۔۔یعنی دو طباقوں میں مٹی کی چھوٹی چھوٹی پیالیاں شربت سے بھری ہوئی،جن میں نصف شکر اور نصف چینی کے شربت
جمعه 13  اگست 2021ء مزید پڑھیے

محرم الحرام سے ذرا پہلے---

پیر 09  اگست 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
کل سے نئے اسلامی و قمری سال 1443ھ کا آغاز ہوگا، محرم الحرام کی شروعات اور ذوالحجہ کے آخری ایام میں ، گذشتہ کچھ عرصے سے کوئی نہ کوئی ایسا حادثہ یاسانحہ رونما ہو جاتا ہے ، جس سے ملکی استحکام اور وقا ر پر حرف اور پُر امن مذہبی ماحول بالخصوص بین المسالک ہم آہنگی اوربین المذاہب رواداری سے آراستہ ملکی ماحول متاثر ہو نے کا اندیشہ پیدا ہو جاتا ہے،جسکا ایک مقصد پیش آمدہ محرم الحرام میں کشیدگی اور انتہا پسندانہ رجحانات کو تقویت ،دیگرملکی امن وامان کو سبو تاژ کرنا اور بین الاقوامی سطح پرپاکستان
مزید پڑھیے


’’داستانِ حرم‘‘۔۔۔

پیر 02  اگست 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
محرم الحرام کی آمد سے قبل ہی مختلف سرکاری اور غیر سرکاری ادارے اور تنظیمیں امن و امان کے قیام اور بین المسالک رواداری اور ہم آہنگی کے حوالے سے سرگرمِ عمل ہو جاتے ہیں ، اگرچہ ابھی یکم محرم آنے کو ایک ہفتہ باقی ہے، تاہم یہ گرم جوشی بلکہ فرض شناسی اور ذمہ داری معمول سے کہیں بڑھ کر ہے،جو کہ بہر حال۔۔۔خوش آئند اور مثبت ہے۔ ان تمام شخصیات اور تنظیمات کے تعاون کے سبب ہی گزشتہ سالوں سے عاشورہ کی جملہ محافل و مجالس پْر امن اور باوقار انداز میں روبہ انعقاد رہیں، اس میں وزیر
مزید پڑھیے


راوی کہتا ہے ۔۔۔۔۔

هفته 31 جولائی 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
راوی،ویسے تو پنجاب کے اُن مشہور دریاؤں میں سے ایک دریا ہے،جس پر شہر لاہور واقع،کسی دور میں،ایک نیم دائرے کی شکل میں شہر کے شمال کی طرف سے گزرتاہوا،اس کی مرکزی فصیل کے ساتھ بہتا تھا،پھر شہر کو اس سے خطرات در پیش ہوئے اور اورنگ زیب عالمگیر نے،اسکے کنارے،تقریباً 4میل کے فاصلے تک،پختہ اینٹوں اور چونا گارے کا ایک بڑا بند تعمیر کرواکے اُس کا رُخ موڑا،جس سے شہر کو محفوظ بنا دیا گیا۔ لیکن سرِ عنوان میں مستعمل’’راوی‘‘کا مطلب روایت کرنے والا یعنی بات کو سُن کر آگے پہنچانے والا،ناقِل، مُؤرِّخ،مُصنف،قصہ خواں وغیرہ ہے،اسی سے کچھ ضرب
مزید پڑھیے


اُزبکستان…روحانی اور تاریخی روابط

پیر 26 جولائی 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
’’ازبکستان‘‘سنٹرل ایشیا کا وہ اہم خطہ ہے،جس کے برصغیر کے ساتھ روحانی،دینی اور تاریخی روابط ازحد قدیم اور مضبوط ہیں،اس سر زمین پر ورود فرمانے والے،سادات کے اکابر خانوادے ،سر برآوردہ صوفی سلاسل،اور معتبر فاتحین کا تعلق اس سر زمین سے ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے اُزبکستان کے حالیہ دورے کے موقع پر،گزشتہ روحانی اور تایرخی روابط کو محفوظ اور مستحکم بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے،تاشقندمیںاپنے قیام کے دوران،ظہیر الدین محمد بابر کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے،یہ اعلان اس لیے اہم نہیں کہ وہ ایک حکمران اور بادشاہ تھا،بلکہ اس میں سبق آموزی اور روشنی کا
مزید پڑھیے



وزیر اعظم۔۔۔امام بخاریؒ کے روضہ پر

هفته 24 جولائی 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
اُزبکستان میں منعقدہ ، سینٹرل اینڈ سائوتھ ایشیا کانفرنس میں وزیر اعظم پاکستان نے بیک وقت کئی محاذوں پر عمدہ سٹروک کھیلے۔ افغان صدر نے افغانستان میں اپنی ناکامی کا ذمّہ دار پاکستان کو ٹھہرانے کی کوشش کی،تو وزیر اعظم نے موقع پر ہی،دوٹوک الفاظ میں،واضح اور مُسکت جواب دیتے ہوئے ،افغان صورتحال کا پاکستان کو ذمّہ دار ٹھہرا نے کا بھر پور محاکمہ کرتے ہوئے،صراحت کی کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں،پاکستان سے زیادہ کسی اور نے کردار ادا نہیں کیا۔۔۔بہر حال عمران خان اس موقع پر سمر قندو بخارا بھی حاضر ہوئے،جہاں امیر تیمور کے
مزید پڑھیے


حقوق انسانی کے اولین چارٹر کا دن

پیر 19 جولائی 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
حج کے مناسک شروع ہو چکے ہیں‘کوویڈ کے سبب، حج کی ادائیگی کیلئے صرف 60ہزارسعودی مقیم خوش نصیبوں کاانتخاب عمل میں آیا،جن میں ایک بھارتی آئیل کنڑیکٹراوراسکی فیملی بھی شامل جبکہ اس کیلئے 5,58000درخواستیںسعودی حکومت کوموصول ہوئیں ،بہرحال۔۔۔۔ یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے۔۔۔ آج وقوفِ عرفات۔۔۔مسجد نمرہ میں شیخ بلیلہ خطبۂ حج دیں گے‘وہ مقام۔۔۔جہاں آج سے 1432سال قبل‘پیغمبر انسانیت ﷺ نے اپنے آخری حج کے موقع پر‘وہ عظیم خطبہ ارشاد فرمایا ،جو قیامت تک انسانیت کے لئے منیارۂ نور اور بالخصوص کمزوروں‘ناتوانوں اور زیردستوں کے حقوق کا ضامن ہے۔ ہجرت کے بعد بنی رحمت گیارہ سال تک مدینہ منورہ میں
مزید پڑھیے


بادشاہی مسجد کی ’’تبرکات گیلری‘‘

هفته 17 جولائی 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
لاہور کے شاہی قلعہ کے غرب میں ایستادہ عالیشان اور عظیم تر،تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد ،جس کی تعمیر و ترتیب سنگِ سرخ سے آراستہ۔اورنگ زیب عالمگیر کے حکم کے تحت،اس کے رضاعی بھائی مظفر حسین المعروف فدائی خان کو کہ کی نگرانی میں 1673/74ء میں پایۂ تعمیر و تکمیل کو پہنچی،جو کہ ا ُس وقت لاہور کا گورنر تھا،تعمیر ی اخرجات صوبے کے بجٹ سے پورے ہوئے،جسکا تخمینہ اس عہد میں تیس لاکھ تھا،جس کے لیے ملتان کا خراج وقف ہوا، اور شاہی احکام یہ تھے کہ تعمیر ی اخراجات کی فراہمی میں تعطل واقع نہ ہو ۔مسجد کا ڈئزائن،
مزید پڑھیے


’’کورونا ویکسی نیشن‘‘۔۔۔پنجاب کی سبقت

پیر 12 جولائی 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
پنجاب’ایک کروڑ سے زائد افراد کو’’ویکسینیٹ‘‘کرنے والا اولین صوبہ،جہاں ایک کروڑ‘ایک لاکھ افراد ’’کورونا ویکسین‘‘ سے استفادہ کر چکے ہیں۔پنجاب میں سردست 6کروڑ 70لاکھ افراد اس وقت،اس ویکسین کے مستحق ہیں‘صوبہ میں ایک مربوط نظام کے تحت‘روزانہ کی بنیاد پر دو لاکھ کے قریب شہریوں کو یہ سہولت پہنچائی جا رہی ہے۔ پنجاب کے معروف مزارات پر بھی 38ویکسینیشن مراکز قائم ھوچکے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں،صوبے کی ہیلتھ منسٹر‘چیف سیکرٹری‘ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر‘سیکرٹری اوقاف سمیت متعلقہ کے ذمہ داران تندہی اور جانفشانی سے حفظان صحت کے اہداف کے حوالے سے سرگرم عمل ہیں۔ دودن پہلے،جمعتہ المبارک
مزید پڑھیے


’’مینارۂ علم‘‘

هفته 10 جولائی 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
میری زندگی کی حسرتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ مجھے’’گورنمنٹ کالج‘‘سے اکتسابِ علم کا موقع میسر نہ آسکا،لہٰذا جب کبھی اس کے بورڈ آف سٹڈیز کے اجلاس میں شرکت یا کسی پی ایچ ڈی سکالر کے "Viva Voce" یعنی زبانی امتحان کیلیے جاؤں،تو وہاں کی علم پرور ہوائوں اور فضائوں کو قلب و روح میں اتار نے کی کوشش کرتا ہوں۔ مبادا،اُن محرومیوں کا ازالہ ہوسکے۔ایسا ہی ایک موقع گزشتہ روز میسر آیا،جوکہ ڈین فیکلٹی آ ف لینگوئجز، عریبک اینڈ اسلامک سٹڈیز ڈاکٹر محمد سلطان شاہ اور صدر شعبہ علوم اسلامیہ ڈاکٹرحافظ نعیم کے رہینِ منت تھا
مزید پڑھیے








اہم خبریں