Common frontend top

ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری


’’امام شاذلی ؒریسرچ سنٹر‘‘… پنجاب حکومت کی سبقت


اس خطے میں مروجہ روحانی سلاسل میں چشتی‘ نقشبندی‘ قادری اور سہروردی نمایاں اور معتبر ہیں۔ سلسلہ شاذلیہ اور اس کے شیخ حضرت ابوالحسن الشاذلیؒ کی شخصیت اور احوال و افکار سے تو ہمارے دینی یا روحانی حلقے بھی بہت زیادہ آگاہ نہیں۔۔۔۔ سرکاری یا حکومتی ایوان میں ایسی کسی دینی یا روحانی ہستی کا اعتبار و اعتراف‘ مقام حیرت ہونا ہی تھا۔ایسا ہی مرحلہ دو روز قبل ایوان وزیراعلیٰ میں درپیش ہوا‘ جب مقتدر اور معتبر عمائدین سلطنت واعیان حکومت لاہور میں’’ شیخ ابوالحسن شاذلی صوفی ازم سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ سنٹر‘‘ کے آغاز و افتتاح کے لیے ہمہ
پیر 31 مئی 2021ء مزید پڑھیے

’’ہیکل سلیمانی‘‘کیا ہے ۔۔۔؟

جمعه 28 مئی 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
اسرائیل کی موجودہ اور گذشتہ جارحیت اور ظلم و تشدّد کا اہم اور بنیادی سبب’’ہیکل سلیمانی‘‘کی ازسرِ نو تعمیر ہے ، جس کے بارے میں معروف ہے کہ وہ کم و بیش گذشتہ دو ہزار سال سے زائد عرصے سے زمین بوس ہے ،’’ہیکل سلیمانی‘‘ اصل میں ہے کیا۔۔۔؟ یہودیوں کے نزدیک یہ اس قدر اہم کیوں ہے۔۔۔؟ کہ ہزار وں سال گزرنے کے باوجود، وہ اس کو فراموش نہیں کر پائے، اور آج بھی اس کی از سرِ نو تعمیر کی خاطر ، دنیا کا امن تہہ و بالا کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔’’ ہیکل سلیمانی‘‘حضرت سلیمان ؑکے
مزید پڑھیے


’’اسرائیل‘‘…ایک تاریخی جائزہ

پیر 24 مئی 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
’’اسرائیل‘‘عبرانی زبان کا لفظ ہے‘جس کے معنی’’عبداللہ یا اللہ کا برگزیدہ بندہ‘‘کے ھیں‘ یہ حضرت یعقوب بن اسحق بن ابراہیمؑ کا لقب ہے‘ ’’اِیل‘‘ عبرانی میں اسمائے باری تعالیٰ میں سے ہے اور ’’اِسر‘‘ کے معنی عبد یا برگزیدہ بندے کے ہیں۔ حضرت ابراہیمؑ کا وہ خاندان‘جو ان کے پوتے‘حضرت یعقوب بن اسحق سے تھا‘ ’’بنو اسرائیل‘‘ کہلایا‘حضرت نوحؑ کے بعد حضرت ابراہیمؑ پہلے نبی ہیں، جن کو اللہ تعالیٰ نے اسلام کی عالمگیر دعوت کے لئے مقرر کیا‘ جس کے لئے انہوں نے عراق سے مصر اور وہاں سے شام و فلسطین اور پھر عرب کے ریگستان کو اپنی
مزید پڑھیے


’’درس نظامی‘‘۔۔۔اور سول سروس

جمعه 21 مئی 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
’’درسِ نظامی‘‘کے فاضلین اور’’سول سروس‘‘کے حاملین کے درمیان’‘بُعد المشرقین‘‘ہے۔بر صغیر کا محراب و منبر ہمیشہ ہمیشہ کاآزاد رَو،خود مختار اور’’اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘‘۔۔۔جبکہ خطیبِ شہر کی شعلہ نوائی اور آتش بیانی اس وقت تک مُسلَّم اور معتبر ہی نہیں ہوتی،جب تک کہ وہ ایوانِ اختیارواقتدار میں زلزلہ بپا کرنے اور سر کاری اہلکاروں کو للکار نے کے جذبے اور ولولے سے مالامال نہ ہو۔اس کا شاید ایک سبب یہ ہے،کہ ہندو ستان کا وہ قدیم نظامِ علم و ادب اور تعلیم و تعلّم،جس کا مدار"Nucleus" مسجد،مدرسہ اور خانقاہ تھا،کو لارڈ میکالے کی رپورٹ،2 فروری1935 کے نتیجہ میں تہس نہس اور باقاعدہ تباہ
مزید پڑھیے


’’ہلال عید‘‘ہماری ہنسی اْڑاتا ہے

پیر 17 مئی 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
عید تو ایک ڈیڑھ دن میں ہی اختتام پذیر ہو گئی‘مگر اس کے ’’آفٹر شاکس‘‘کافی دنوں بعد تک محسوس ہوتے رہے۔ بالخصوص عید اور اْس کی چھٹیوں میں عید کا چاند او اس کی ’’رویت‘‘سوشل میڈیا پر’’ٹاپ ٹرینڈ‘‘رہے۔میرا خیال ہے کہ ارباب حل و عقد کو اس بحران کا اندازہ نہ تھا‘ وگرنہ رمضان المبارک کی طرح‘ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لئے بھی‘ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد کرتے ہوئے‘ بہت سے مسائل و تضادات سے محفوظ و مامون رہا جا سکتا تھا اور یوں پشاور میں مرکزی کمیٹی کی موجودگی کے سبب‘وہ شہادتیں
مزید پڑھیے



وسائلِ دولت کی تقسیم…… (3)

پیر 10 مئی 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
نظام زکوٰۃ: معاشی وسائل میں اس کا مقصد واحد یہ ہے کہ دولت سب میں تقسیم ہوتی رہے اور کسی ایک گروہ کی اجارہ داری میں ہو کر ہی نہ رہ جائے چنانچہ نبی کریمﷺ نے اسی حقیقت کے پیش نظر حضرت معاذ بن جبلؓ کو یمن کا والی بنا کر ارکان اسلام کی وصیت فرماتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا:’’(زکوٰۃ کا مقصد یہ ہے کہ) ان کے مالداروں سے وصول کی جائے اور ان کے محتاجوں پر تقسیم کر دی جائے‘‘۔الغرض زکوٰۃ، اجتماعی معاشی نظام کا ایک خاص اور اہم مالی جزو ہے۔ اسی لیے اس کے وصول کرنے کا
مزید پڑھیے


نظام زکوٰۃ۔۔۔اور معاشی مسئلہ……(2)

جمعه 07 مئی 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ماہِ رمضان المبارک میں دیگر عبادات کے ساتھ" زکوٰۃ" کی ادائیگی اور اس کے امور کے حوالے سے گذشتہ کالم کی بابت جو "فیڈ بیک"موصول ہوا، اس میں ایک تو اسکی ثقیل فقہی اصطلاحات تھی ، اور دوسرا اسکے نصاب اور مقدار کے مسائل۔دراصل مشروعیت زکوٰۃ کے بعد اس بات کی ضرورت پیش آئی کہ اس کی مقدار کو معین کر دیا جائے۔ بصورت دیگر افراط و تفریط کے وقوع میں آنے کا احتمال غالب بلکہ یقینی تھا۔ تعیین مقدار کے لیے (جیسے کہ پہلے اصول کلیہ کے ضمن میں اس کا بیان ہو چکا ہے) یہ ضروری ہے کہ
مزید پڑھیے


"ریاست مدینہ"۔۔۔ دفاع کے تقاضے

پیر 03 مئی 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ماہِ رمضان المبارک کے اِن ایام میں "بدر"کی نسبتیں پوری تابشوں اور توانائیوں کے ساتھ جلوہ آرا ہو جاتی ہیں۔ بدر، مدینہ منورہ سے قریباً اسی میل ، (تقریباً120کلومیٹر) مغرب مائل بہ جنوب اس شاہراہ پر واقع ہے، جو زمانہ قدیم سے شام اور مکہ مکرمہ کے درمیان تجارتی قافلوں کا مرکز تھا، بحیرہ احمر کے ساحل سے اس مقام کا فاصلہ تقریباً15کلومیٹر ہے۔ دو روز قبل 17 ؍رمضان المبارک ، جمعہ کا سعید دن۔۔۔اور وہ بھی جمعۃ المبارک ہی کا روز تھا ، جب آج سے ٹھیک چودہ سو چالیس سال قبل، رسول اللہ ﷺ کے غلاموں نے،
مزید پڑھیے


زکوٰۃ:تاریخ انسانیت کا جدید اور منفرد نظام

جمعه 30 اپریل 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
دولت کی فراوانی، وسائل پیداوار کی ترقی اور حیرت انگیز معاشی ارتقاء کے باوجود انسانیت آج جس غربت و ناداری، بے کاری اور بے روزگاری،معاشی لوٹ کھسوٹ او رمعاشرتی ظلم و ناانصافی سے دوچار ہے،وہ اپنی مثال آپ ہے۔اگر فقر و فاقہ کا علاج اور افلاس و ناداری کا مداوا محض دولت کی فراوانی اور وسائل پیداوار کی ترقی سے ہو سکتا تو بلاشبہ آج کی ترقی یافتہ دنیا میں کسی کو بھی غریب و مفلس اور بھوکا ننگا نہیں ہونا چاہیے تھا،لیکن ایسا نہیں ہے۔معاشی ارتقاء اور وسائل پیداوار کی محیر العقول ترقی کے باوجود ہر جگہ غربت و
مزید پڑھیے


’’رموز مملکت‘‘خویش خسرواں دانہ ……(3)

پیر 26 اپریل 2021ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
سید محمد لطیف (شمس العلما،خان بہادر ،جج)’’ تاریخ لاہور‘‘میں’’بادشاہی مسجد‘‘کے عنوان کے ضمن میں لکھتے ہیں کہ:’’اس مسجد کا پتھر دراصل داراشکوہ نے اپنے روحانی پیشو ا حضرت میاں میرؒ کی قبر پر مقبرہ تعمیر کرنے کے لیے اکٹھا کیا تھا۔اس سے قبل کہ وہ اپنے منصوبہ کو عملی جامہ پہناتا،اس کے چالاک بھائی اورنگ زیب نے تخت وتاج سنبھالتے ہی اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور سارے پتھر اور سازوسامان کو قبضہ میں لے کر اپنے نام سے تعمیر ہونے والی مسجد کی تعمیر میں استعمال کر لیا‘‘۔کنہیا لال ہندی اپنی معروف تصنیف’’تاریخ لاہور‘‘میں’’بادشاہی مسجد‘‘کے عنوان کے تحت
مزید پڑھیے








اہم خبریں