اسلام آباد ( لیڈی رپورٹر ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مرکزی اپیل پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیس سے متعلق پیپر بکس گزشتہ ہفتے ہی ملی ہیں ، ان میں کچھ نقائص ہیں اگر کوئی کاغذ آگے پیچھے یا غیر ضروری طور پر لگ گئے ہیں تو اس کو دیکھ لیں گے ، عدالت کے علم میں ہے جس جج نے العزیزیہ کیس کا فیصلہ سنایا انہوں نے پریس ریلیز اور بیان حلفی جمع کرایا ، سابق جج کا بیان حلفی اور پریس ریلیز اوریجنل ریکارڈ کا حصہ ہے ، فیصلے میں نواز شریف کے وکلائکو پریس ریلیز اور بیان حلفی فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔