واشنگٹن( اے ایف پی) امریکی سٹیل کارپوریشن نے کہا ہے کہ وہ آئندہ دوسالوں کے دوران مسابقت میں اضافے کی وجہ سے سلوواکیہ میں اپنی ورکس فورس میں پانچویں حصہ تک کمی کردے گی ۔ کمپنی نے یورپی یونین انوائرنمنٹل ریگولیشنز پر اتنے بڑے پلانٹ کو چلانے کیلئے استعمال ہونے والی پاور کی لاگت بڑھانے پر آڑے ہاتھوں لیا۔کمپنی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پلانٹ پر موجود بارہ ہزار ملازمین میں سے پچیس سو ملازمین کو فارغ کردیا جائے گا۔