اسلام آباد(خبرنگار )سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سیرینا عیسیٰ نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کے نام لکھے گئے کھلے خط میں ان سے 48گھنٹوں کے اندر اندر یو ٹیوب کے ایک پروگرام میں ان پر لگائے گئے الزامات واپس لیتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا، سیرینا عیسیٰ نے کہا حیران ہوں آپ نے اب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ کیوں قبول نہیں کیا ہے ؟جس کی سماعت کے د وران میں نے تمام تر متعلقہ معلومات عدالت کے سامنے رکھی تھیں اور انہی کی بناء پر مجھے بریت ملی،سماعت کے دوران آپ کے پاس میری دی ہوئی معلومات کی نفی کرنے کا بہترین موقع تھالیکن آپ نے ایسا نہیں کیا ؟اور اس کی بجائے آپ جھوٹ بول کر نہ صرف مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر بلکہ سپریم کورٹ کے اختیارات اور ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں،آپ یہ سب کچھ کیوں اور کس کے اشارے پر کررہے ہیں؟،اپنا جھوٹ چھوڑ دیں۔